یومِ بحریہ کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی ڈاکومنٹری فلم ضربِ آب ریلیز

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یومِ بحریہ کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی ڈاکومنٹری فلم ضربِ آب ریلیز
یومِ بحریہ کے حوالے سے پاک بحریہ کی خصوصی ڈاکومنٹری فلم ضربِ آب ریلیز

اسلام آباد: پاک بحریہ کی شاندار کارکردگی کی یاد میں ہر سال منائے جانے والے یومِ بحریہ کے حوالے سے  خصوصی ڈاکومنٹری فلم “ضربِ آب” کے نام سے ریلیز کی گئی جس میں پاکستان نیوی کی دفاعی صلاحیتوں کے متعلق خصوصی معلومات مہیا کی گئی ہیں۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق  اسپیشل فورس اور میرینز کے متعلق بنائی گئی ڈاکومنٹری “ضربِ آب” عوام کو بحری دفاع کے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کرتی ہے اور پاکستان نیوی کی آپریشنل صلاحیتوں کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع و شہدائے پاکستان: “آئیں چلیں شہید کے گھر” گانے کا پرومو جاری

ضربِ آب بحری فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دشمن کے مختلف حربی ہتھکنڈوں سے نمٹنے کے لیے اختیار کردہ طریق کار پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان نیوی کے جوانوں کا وطن کی حرمت کے لیے جان تک نچھاور کردینے کا عزم ڈاکومنٹری کا حصہ ہے۔

یوم بحریہ کے حوالے سے نیول آرمی چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی ساحل پر حملہ کرکے دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن آج ہی کے دن تباہ کیا تھا۔ ہم دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاکہناہے کہ جنگ ستمبرہمارے شہیدوں،غازیوں اورشہریوں کی لازوال شجاعت اوربہادری کی داستان ہے ،جس میں دشمن نے ہمیں للکارااورمنہ کی کھائی۔ شہداکوقوم کاعقیدت بھراسلام پیش خدمت ہے۔عہدکرتے ہیں کہ ان کی روشن روایات پرچلیں گے۔

مزید پڑھیں: دشمن نے کشمیر پرغاصبانہ قبضےسے آج پھرللکاراہے۔شہبازشریف

Related Posts