پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم کا پرومو جاری کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم کا پرومو جاری کردیا
پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم کا پرومو جاری کردیا

پاکستان نیوی نے رواں ماہ 8 ستمبر کو  یومِ بحریہ پر ریلیز ہونے والی دستاویزی فلم کا پرومو جاری کردیا جو بھارتی آبدوز کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے سے روکنے کی کارروائی پر مبنی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی نے یومِ بحریہ پر ریلیز ہونے والی خصوصی دستاویزی فلم کا پرومو جاری کیا جس کا مقصد 8 ستمبر سے متعلق عوام میں آگہی بیدار کرنا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندر میں داخل ہونے سے روکنے کی کامیاب کارروائی پر مشتمل فلم میں مارچ 2019ء کے تاریخی واقعے کی یاد تازہ کی گئی۔

پاک بحریہ نے دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔ بھارتی بحریہ کی دراندازی کی یہ ناکام کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کی گئی کشیدگی کا تسلسل تھی۔ دستاویزی فلم میں قوم کے بہادر ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ اور برطانوی نیوی کی مشترکہ مشقیں شروع

Related Posts