پاک بحریہ نے بارہ کوڈا مشق کی خصوصی وڈیو جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

pak navy barracuda
پاک بحریہ نے بارہ کوڈا مشق کی خصوصی وڈیو جاری کردی

اسلام آباد: پاک بحریہ نے سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کے لیے منعقد کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی وڈیو جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق وڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ اور انسانی ترقی کے لیے سمندر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے منعقدہ بارہ کوڈا مشق 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مشق میں متعدد متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے، وڈیو میں پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سمندری ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ بارہ کوڈا مشق کے دوران بحری جہازوں سے رِسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سمندری ماحول کی حفاظت کے سلسلے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔

Related Posts