چینی وزیر اعظم کا شہبازشریف سے رابطہ، پاک چین تعلقات اور بم دھماکے پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی وزیر اعظم کا شہبازشریف سے رابطہ، پاک چین تعلقات اور بم دھماکے پر گفتگو
چینی وزیر اعظم کا شہبازشریف سے رابطہ، پاک چین تعلقات اور بم دھماکے پر گفتگو

اسلام آباد: چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب میاں شہباز شریف سے رابطہ، پاک چین تعلقات پر تبادلۂ خیال اور بم دھماکے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ کےمابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ ہم پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی بم دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ہمیشہ کی طرح پاکستان کی قومی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع میں حمایت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کی معاشی ترقی اور مالیاتی استحکام کیلئے مدد جاری رکھی جائے گی۔

ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق وزیر اعظم لی کی چیانگ  نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تزویراتی روابط کی مضبوطی اور سی پیک جیسے بڑے منصوبوں پر تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

جامعہ کراچی بم دھماکے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم نے کہا کہ چینی شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر چینی عوام میں غم و غصہ پایاجاتا ہے۔ پاکستان سے مجرموں کو جلد اور قرار واقعی سزا دینے کی امید کرتے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کے حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت افسوسناک ہے، زخمی افراد سے ہمیں دلی ہمدردی ہے۔ پاکستان دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے چینی شہریوں کے تحفظ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ 

Related Posts