پاک چین مشترکہ فوجیں مشقیں اسٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم ہیں، آرمی چیف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک چین مشترکہ فوجیں مشقیں اسٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم ہیں، آرمی چیف
پاک چین مشترکہ فوجیں مشقیں اسٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی: سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جیوا سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہمیت کی حامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا۔ ایئر بیس پہنچنے پر سربراہ پاک فضائیہ مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار نے دونوں ممالک کے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور حربی صلاحیت کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک چین ایئر فورس کی مشترکہ فوجیں مشقیں شاہین 9 کا مشاہدہ کیا، شاہین سیریز کی پاک چین مشترکہ مشقیں 2011ء میں شروع ہوئیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مشقوں سے باہمی اشتراک، آپریشنل ہم آہنگی میں بہتری آئے گی۔ انٹر سروسز ہم آہنگی سے آپریشنل کامیابی کو تقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی ائیر فورس کی استعداد کار، تجربہ سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ مشتر کہ تربیتی مشقوں سے دونوں ممالک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت ملتی ہے۔

سپہ سالار نے کہا کہ مشترکہ فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کی حربی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا، پاک فضائیہ کے شاہینوں کا بلند عزم دوسروں سے منفرد کرتا ہے۔

فضائی مشقوں سے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ جیو سٹرٹیجک چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجیں مشقیں اہم ہیں۔

Related Posts