لاہور: آسٹریلیا کے اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے عالمی وباء کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کل شب میچ کے بعد اور آج صبح دوبارہ کیے گئے تاہم سب کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی اسکواڈ کے 2 کرکٹرز اور ایک اسٹاف ممبر کا کووڈ 19 مثبت آیا تھا جس کے بعد ارکان آئسولیشن مکمل کررہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میچ سے قبل ہونے والا آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی ٹیم آج کا ٹریننگ سیشن نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک آسٹریلیا وائٹ بال سیریز، آسٹریلین آل راونڈر میچل مارش سیریز سے باہر