پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ آج صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 13 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا، اس وینیو پر پاکستان نے 40 میچز کھیلے ہیں جن میں 12 بار جیت حاصلی کی اور 6 میں شکست ہوئی جبکہ 22 مقابلے ڈرا ہوئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پہلی مرتبہ قذافی اسٹیڈیم میں ایکشن میں نظر آئینگے۔
کپتان بابر اعظم پری میچ ورچوئل پریس کانفرنس میں سیریز جیتنے کے لئے پرعزم نظر آئے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے کا مزہ ہی کچھ اور ہوتا ہے، تمام کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پُر عزم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پچ زیادہ مختلف نہیں لگ رہی لیکن لگتا ہے کہ پچ پر گیند ٹرن ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کی 196 رنز کی اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل