رحیم یار خان میں کچہ آپریشن 8ویں روز بھی جاری، پاک فوج کے ٹینکس کی آمد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رحیم یار خان میں کچہ آپریشن 8ویں روز بھی جاری ہے۔ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں حصہ لینے کیلئے پاک فوج کے ٹینک کچہ ایریا میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی یونٹ 35 ڈویژن بہاولپور سے صادق آباد کے علاقے کچہ کے علاقے میں پہنچ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، رینجرز اور پاک آرمی کے جوان کچہ آپریشن میں مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کا زرملان میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

تاحال کچہ آپریشن میں پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کر لی ہیں۔ پولیس اور پاک فوج کی کچہ کراچی میں پیش قدمی مسلسل جاری۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں اور عسکریت پسندوں کے مزید چار ٹھکانوں کو نظر آتش کردیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ چاروں ٹھکانوں پر قبضہ جمالیا گیا۔ پولیس اور عسکریت پسند گروہوں کے درمیان کچہ کراچی میں بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ متعدد ڈاکو ہلاک اور گرفتار ہوچکے ہیں۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خفیہ ٹھکانوں سے بھاری تعداد میں اسمگل شدہ بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ خطرناک لٹھانی گینگ کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرکے قبضے میں لے لیا گیا۔ 

بستی غنی لٹھانی میں بھی آپریشن کے بعد کنٹرول پولیس نے سنبھال لیا۔ پولیس نے نوگو ایریا سمجھا جانے والا ہزاروں ایکڑ رقبہ  کریمینلز سے کلئیر کروا کر ریاست اور قانون کی رٹ بحال کر دی۔

پولیس نے اندرونِ کچہ کراچی بنگلی،افضل لٹھانی اور نوز بند پر کیمپ قائم کرلیے۔ آپریشن میں جرائم پیشہ افراد کی پسپائی جاری ہے۔ ملزمان کے درجنوں ٹھکانے تباہ جبکہ کمین گاہیں مسمار و نذرِ آتش کر دی گئی ہیں۔

دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تمام جرائم پیشہ افراد پولیس کارروائی پر بے بس اور پسپا ہو کر جزیرہ نما دریائی جنگل میں فرار ہو گئے۔ پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔ 

Related Posts