جنوبی وزیرستان میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان واجد اللہ شہید ہو گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جبکہ اس دوران کلیرنس آپریشن جاری تھا۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق کلیرنس آپریشن کے دوران دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے جوان واجد اللہ نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔ پاک فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔
آج سے 4 روز قبل جاری کردہ آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق اسپین وام میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران مارے گئے دہشت گرد کا اسلحہ قبضے میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک
قبل ازیں دہشتگردوں نے جنوبی وزیرستان میں قائم فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار سونے زئی نے جامِ شہادت نوش کر لیا جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کاواقعہ17اور18اگست کی درمیانی شب پیش آیا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے۔ جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کی مزید تقویت کا باعث ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں فوجی چوکی پر حملہ ، ایک جوان شہید