پاک فوج نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایٹمی پروگرام کی آبیاری کی،فیاض الحسن چوہان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا ٹولہ عیاری سے عمران خان کی عزت پر داغ لگانے کی کوشش کررہا ہے، فیاض چوہان
پی ڈی ایم کا ٹولہ عیاری سے عمران خان کی عزت پر داغ لگانے کی کوشش کررہا ہے، فیاض چوہان

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگر ایٹم بم اور کروز میزائل اتفاق فاؤنڈری میں شریف خاندان کے کروڑوں روپے سے بنتا،نواز شریف نے ہتھوڑا، شہباز شریف نے چھینی، بیگم صفدر اعوان نے پیچ کس اور حمزہ نے نٹ بولٹ سے مکینکی کی ہوتی، تو ہم سب انہیں خراج تحسین پیش کرتے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا حقیقت یہ ہے کہ پاک فوج اور اس کے ذیلی اداروں نے انتھک محنت اور اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ایٹمی پروگرام کی آبیاری کی، اور ان کرپٹ اور بددیانت سابق حکمرانوں کو حساس اداروں کے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر کے انٹرویوز، گوہر ایوب کی کتاب اور اب ڈاکٹر ثمر مبارک مند کے بیانات شریف خاندان کو شرم و حیا دلانے کو کافی ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ پاکستان سے باہر اور میم لیگ پاکستان میں جتنا بولے اور کھیلے گی اپنی پارٹی کی سیاست اور شین لیگ کا بیڑہ غرق کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیگم صفدر اعوان سزا یافتہ مجرم ہیں اور اپنے والد کی تیمارداری کی وجہ سے ضمانت پر ہیں۔

عدالتوں سے درخواست ہے کہ وہ شریف خاندان بالخصوص بیگم صفدر اعوان کی ریاستی، جمہوری اور عدالتی اداروں کے خلاف سازشوں کا نوٹس لیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آئندہ پاکستان کے سیاسی منظرنامے پر شاید کسی لیگ کا مستقبل تو ہو لیکن آل شریف کا بالکل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت چاہے کھمبوں پر یا کے ٹو پر چڑھ کر احتجاج کرے این آر او نہیں ملے گا۔ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن کی تابناک، لازوال اور بے مثال کرپشن پر ریلیف کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت کو اپوزیشن کی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، وزیر اعظم عمران خان

Related Posts