پاک فوج کا بڈھ بیر میں آپریشن،4 دہشت گردہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج کا بڈھ بیر میں آپریشن،4 دہشت گردہلاک

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان علاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ عسکریت پسند قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

اسرائیل کو غزہ کے الشفاء اسپتال میں کیا ملا؟

فوج کے میڈیا ونگ کے مطابق ہلاک کیے گئے افراد سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

Related Posts