پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 2023 تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان اس سال ان میچز کی میزبانی کرنے والا تھا لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے سیریز اگلے سال اپریل تک ممکن نہیں ہوسکے گی، افغانستان میں سیاسی حالات کی وجہ سے سیریز سری لنکا میں ہونی تھی۔
افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد افغانستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر یہ سیریز گزشتہ سال اگست میں ملتوی کردی گئی تھی، پاکستان نے سیریز کی میزبانی کی پیشکش بھی کی لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے انکار کردیا تھا۔
جولائی میں پاکستان سری لنکا کا دورہ کرے گا جس میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے
اگست میں پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز جائے گی جس میں تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
اگست اورستمبر میں ایشیا کپ کے میچز ہونگے۔
ستمبر اور اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی جس میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں۔
اکتوبر اور نومبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہوگا۔
نومبر دسمبر میں انگلینڈ اور پاکستان کے تین ٹیسٹ میچز ہونگے۔
دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔
جنوری میں ہی ویسٹ انڈیز ٹیم پاکستان آئے گی جس میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
اپریل اور مئی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستن ک دورہ کرے گی جس میں دونوں ٹیموں کے مابین پانچ پانچ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز میچ کھیلے جائیں گے۔