راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سپرسانک ڈرون پاکستانی فضائی حدود میں گرکرتباہ ہوا۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، یہ ایسا ہی ہے اور ایسا ہی رہے گا، اس پر کسی قسم کی غیر ضروری بحث نہ کی جائے یہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔
مزید پڑھیں: انصار الاسلام فورس کو پارلیمنٹ لاجز سے نکالنے کیلئے پولیس کا آپریشن، گرفتاریاں