چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافہ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اظہارِ افسوس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو 16 مئی کو طلب کر لیا
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو 16 مئی کو طلب کر لیا

اسلام آباد: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں بھاری بھرکم اضافے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی اے سی اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی مراعات میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ پی اے سی سربراہ کی حیثیت سے اس پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

بلاول اور نبیل گبول کی ملاقات کی ویڈیو نامکمل تھی، سعید غنی

چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ اگر ججز زیادہ پیسے لے رلے ہیں، وہ بھی کم کردیں۔ ن لیگی رہنما روحیل اصغر نے کہا کہ پی اے سی کا کام ہے کہ پیسے کا نقصان جہاں بھی ہو، اس پر بحث کرتے ہوئے روکنے کی کوشش کی جائے۔

پی پی پی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سینیٹرز کو چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں اضافے کا بل دکھائے بغیر دستخط لیے گئے، کل ہمیں اس معاملے پر کافی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سینیٹ اراکین کیلئے سفر میں صرف 20 روپے کلومیٹر کا اضافہ ہوا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ باقی تمام مراعات صرف چیئرمین سینیٹ کیلئے بڑھائی گئیں۔ کمیٹی اراکین نے کہا کہ چیئرمین سینیٹر اور اسپیکرز کو 12 سرکاری ملازمین کی سہولت دی گئی ہے جو بل میں شامل ہے۔ اگر فلائٹ نہ ملے تو چارٹرڈ طیارہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

اراکینِ کمیٹی نے کہا کہ ایوان میں یہ معاملہ سامنے آنے پر ہی اس کے خلاف ووٹ دے کر بل کو مسترد کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ نے گزشتہ روز ہی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین اور سینیٹرز کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز میں اضافے کا قانون منظور کیا تھا۔ 

Related Posts