چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کی جاسکتی ہے، ناسا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کی جاسکتی ہے، ناسا
چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کی جاسکتی ہے، ناسا

فلوریڈا: ناسا نے اپنے ایک اہم تجربے سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ چاند کی مٹی سے آکسیجن حاصل کی جاسکتی ہے۔

جانسن اسپیس سینٹر میں اس ضمن میں ایک کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ویکیوم چیمبر میں کاربوتھرمل ریڈکشن ڈیمنسٹریشن (کارڈ) نامی ایک ٹیسٹ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ویکیوم چیمبر میں ہوا بالکل نہیں ہوتی بلکہ اس میں خلا جیسی کیفیت ہوتی ہے۔

اسی ویکیوم چیمبر میں چاند جیسی مٹی کی سیمولیٹڈ کیفیت پر یہ تجربہ کرکے چیک کیا گیا، یہاں مٹی سے مراد باریک ذرات کی وہ دھول ہے جو چاند کو ڈھانپے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:پہلے مشن کی ناکامی کے بعد امارات کا دوسرا چاند مشن بھیجنے کا اعلان

مٹی سے آکسیجن کے کامیاب حصول کے بعد چاند پر انسانی موجودگی کو طویل عرصے تک ممکن رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ جوکہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Related Posts