اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کے ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ ہے۔ مختلف ہسپتالوں کے آکسیجن بیڈز بھر گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس پاکستان بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے، آج بھی 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کیسز کے باعث ہسپتالوں پر شدید دباؤ ہے۔ وینٹی لیٹرز پر منتقل کیے گئے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔
ملتان میں 74 فیصد، لاہور میں 72، مردان میں64، گوجرانوالہ میں 59فیصد وینٹی لیٹرز زیرِ استعمال ہیں۔ ملتان میں 77، گوجرانوالہ میں 74، پشاور میں 77 اور نوشہرہ میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز بھر گئے۔ ملک بھر کے ہسپتالوں پر کورونا وائرس کے مریضوں کا شدید دباؤ دیکھا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4ہزار 696 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 146 مزید شہری انتقال کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 8 لاکھ 25 ہزار 519افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 17 ہزار 957افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 696نئے کیسز رپورٹ، 146مزید شہری جاں بحق