امریکہ: جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے قطر کیمپس کی نابینا طالبہ خانسہ ماریہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی میں 2021 کے موسم خزاں کے لئے پاکستان سے ” رہوڈ ” اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خانسہ ماریہ نابینا ہیں۔ پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران انھیں اپنے نابینا پن کی وجہ سے بہت ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خانسہ ماریہ ” رہوڈ ” اسکالرشپ کے تحت آکسفورڈ یونیورسٹی سے ماسٹرز کی تعلیم حاصل کریں گی۔
خانسہ ماریہ کا کہنا ہے کہ میں جسمانی طور پر کمزور ہوں ۔ میرا تعلق ایسے معاشرے سے ہے جہاں سب کی ضرورتوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔ یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں اپنی برادری کے حالات بہتر کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو اس حد استعمال کروں جہاں تک کرسکتی ہوں۔
خانسہ ماریہ کا کہنا ہے کہ میرا کوشش ہے کہ میں ضرورت مند کے لیے کچھ کرسکوں۔ ماریہ کا کہنا ہے کہ جسمانی طور پر معذور افراد کے حق میں آواز بلند کرنی چاہیے اور انہیں معاشرے کا حصہ بنانے کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لانا چاہیے۔
بینائی سے محروم طالبہ کا کہنا ہے کہ امریکی قانون کے تمام انہیں وہ تمام سہولتیں میسر ہیں جو جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے قطر کیمپس میں جسمانی معذور افراد کو فراہم کی جاتی ہیں۔
خنسہ ماریہ نے قطر کے امریکی سفارتخانے میں بھی کام کیا ہے۔ وہ جارج ٹاون یونیورسٹی کے قطر کیمپس سے فارن سروس میں بیچلرز کرنے کے علاوہ یونیورسٹی کی ڈبیٹنگ سوسائٹی، جنوبی ایشیائی سوسائٹی، لیڈرشپ پاتھ وے اور دیگر تنظیموں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔