سمندر پار پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے عطیہ کرنا چاہیئے، مریم اورنگزیب

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پوری قوم بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دل کھول کرعطیہ کرنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کو قومی ہنگامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نازک موڑ پر سندھ اور بلوچستان میں غیر معمولی تباہی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قومی جذبے کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص سمندر پار پاکستانیوں کو سیلاب زدگان کی مدد کے لیے دل کھول کر عطیہ کرنا چاہیے کیونکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی کے باعث متاثرین کی بحالی کے لیے بھاری رقم درکار ہوگی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر بھرپور کوششیں کر رہی ہے، تمام وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

الیکشن کمیشن کا اپنے ملازمین کی 2 روز کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دینے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور شدید سیلاب کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام کی مدد سے متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف کا عمل تیز کیا جاسکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرنے کی تفصیلات اور طریقہ کار پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے۔

مقامی اور سمندر پار پاکستانیوں کے عطیات اکاؤنٹ میں جمع کیے جاسکتے ہیں (وزیراعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ 2022 اکاؤنٹ نمبر ‘G-12164’)۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی وائر ٹرانسفر، منی سروس بیورو، منی ٹرانسفر آپریٹرز اور ایکسچینج ہاؤسز کے ذریعے بھی عطیات بھیج سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ عطیات تمام کمرشل بینکوں میں نقد رقم میں بھی جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

بینکوں کے ڈراپ باکس میں کراس چیک، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ، اے ٹی ایم، اے بی ایف ٹی، راسٹ کے ذریعے بھی رقم جمع کروائی جا سکتی ہے۔

Related Posts