سراپا احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے فائزر کی کورونا ویکسین کے لیے وزیراعظم اور مشیر صحت کا در کھٹکھٹا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سراپا احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے فائزر کی کورونا ویکسین کے لیے وزیراعظم اور وزیر صحت کا در کھٹکھٹا دیا
سراپا احتجاج اوورسیز پاکستانیوں نے فائزر کی کورونا ویکسین کے لیے وزیراعظم اور وزیر صحت کا در کھٹکھٹا دیا

اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیوں نے کورونا ویکسین کی منظورشدہ خوراک اور اپنے دیگر مطالبات کے حق کے لیے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی مشیر صحت کا در کھٹکھٹا دیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر اوورسیز پاکستانی کی کثیر تعداد نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ سعودی عرب۔ قطر۔ دبی ابوظبی اور دیگر ممالک میں نوکریاں کرتے ہیں ہمارے اقاموں کی مدت ختم ہونے والی ہے، اور اگر مدت ختم ہو گئی تو ہم بے روزگار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک کے قانون کے مطابق ہمیں کورونا ویکسین لگانے کا کہا گیا ہے جبکہ ہر ملک کی ویکسین سرٹیفکیٹ کی علیحدہ مانگ ہے۔ سائنو ویک لگوائیں، اسپٹنک لگوائیں یا پھر فائزر لگوائیں اس ویکسین کی تقسیم سے ہم لوگ ذلیل و خوار ہو رہے ہیں ہم گزشتہ پندرہ دن سے اسلام آباد میں مختلف جگہوں پر ویکسین کے لیے جا رہے ہیں لیکن ہمیں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی اب سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کہتے ہیں کہ جب تک فائزر ویکسین کا سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا تب تک ان ممالک کا سفر نہیں کرسکتے۔

سراپا احتجاج اوورسیز پاکستانیوں کا مزید کہنا ہے کہ اب ہمارے لئے بہت بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے ہم نے پہلے اپنے شہروں میں ٹرائی کی لیکن جب وہاں کامیابی نہ ملی تو ہم نے شہر اقتدار کا رخ کیا یہاں آکر بھی مایوسی ہوئی ہے خدارا ہمیں فائزر ویکسین مہیا کی جائے تاکہ ہم اپنی جاب پر بیرون ملک جا سکیں۔ ہم وزیراعظم عمران خان اور وفاقی مشیر صحت سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں فائزر کی ویکسین لگوائی جائے تاکہ ہم باہر جا کر اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں اور پاکستان کے لئے ترسیلات بھیج سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : گلوکار نک جونس اور اداکارہ پریانکا کی جذباتی لمحات سے بھرپور تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts