گال ٹیسٹ، بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گال: پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاحال شروع نہیں ہوسکا۔

گال میں اس وقت بارش ہورہی ہے جس کے سبب میچ کا آغاز نہیں ہوسکا، بتایا جارہا ہے کہ بارش ہلکی ہے لیکن آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، آج تیسرے روز کھیل کا آغاز سلمان علی آغا اور سعود شکیل کریں گے۔

گزشتہ روز دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے سکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار اننگز کھیلی اور انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہین آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں 100وکٹیں، شاہد آفریدی کی مبارکباد

دوسری جانب پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، عبداللہ شفیق 19، امام الحق 1، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے اور شان مسعود نے 39 رنز اسکور کیے۔

بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 221 تک پہنچا دیا جبکہ گزشتہ روز بھی بارش کے سبب میچ روکنا پڑا تھا۔

Related Posts