گلگت اسکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلگت اسکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق
گلگت اسکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق

گلگت بلتستان میں واقع گلگت اسکردو روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ اور  مٹی کے تودے گرنے کے باعث مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بس کے ساتھ یہ افسوسناک حادثہ تونگوس کے مقام پر پیش آیا۔ بس میں مجموعی طور پر 18 مسافر سوار تھے۔

مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ملبہ ہٹانے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا۔ اب تک 13 میتیں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ 1 شخص کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال لیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بس حادثہ انتہائی تشویشناک تھا جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت  کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں آتشزدگی، متعدد افراد پھنس گئے

Related Posts