پاکستانی دینی تنظیم کی دعوت پر ملاوی میں 1138 افراد نے اسلام قبول کرلیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری کے ہاتھ پر افریقی ملک ملاوی کے شہر بلنٹائر میں 1138 افراد نے اسلام قبول کرلیا۔

دعوت اسلامی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مولانا حاجی عمران عطاری ساؤتھ افریقہ کے مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے 14 جولائی 2023ء کو مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر کے ہمراہ ملاوی پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:

مدرسے کے طلبہ اعلیٰ سائنسی مقابلے میں یونیورسٹی اسٹوڈنٹس پر بازی لے گئے

ملاوی (Malawi) پہنچنے پر بلنٹائر (Blantyre) میں 16 جولائی 2023ء کو دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مسلم اور غیر مسلم افراد نے شرکت کی۔

اجتماع سے مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے بیان کیا اور اسلامی تعلیمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے غیر مسلموں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت پیش کی۔

اعلامیے کے مطابق اجتماع کے بعد نیکی کی دعوت اور اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر 1138 غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا اورمولانا عمران عطاری نے غیر مسلموں کو کلمہ طیبہ پڑھاکر دائرہ اسلام میں داخل کرلیا۔

اس موقع پر نو مسلموں کے اسلامی نام بھی رکھے گئے جبکہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے ان کے لئے عقیدہ توحید و رسالت، نماز، وضو، غسل اور دیگر بنیادی تعلیمات سکھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

خوشی کے اس موقع پر مفتی عبد النبی حمیدی، مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، نگران ملاوی مولانا محمد عثمان عطاری مدنی اور دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

Related Posts