عیدالاضحی پرپنجاب میں 11 لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Over 1.1 million sacrificial animals sold in Punjab ahead of Eidul Adha
Bhatta Chowk cattle market

عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب بھر میں قائم 292 مویشی منڈیوں میں 11 لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت کیے گئے۔

محکمہ بلدیات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے نو ڈویژنز میں قائم ان منڈیوں میں مجموعی طور پر 15 لاکھ جانور لائے گئے جن میں سے 11 لاکھ سے زائد فروخت ہوگئے۔

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 292 منڈیاں قائم کی گئیں جہاں تقریباً 15 لاکھ جانور لائے گئے۔ ان میں سے 11 لاکھ سے زائد جانور فروخت ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق صرف لاہور میں 4 لاکھ 43 ہزار چھوٹے جانور اور 2 لاکھ 22 ہزار بڑے جانور فروخت کیے گئے۔

فیصل آباد میں 1 لاکھ 12 ہزار جانور لائے گئے جن میں سے 88 ہزار فروخت ہوئے۔ راولپنڈی میں 84 ہزار جانور منڈیوں میں آئے جن میں سے 46 ہزار کی خرید و فروخت ہوئی۔

محکمہ بلدیات کے سیکریٹری کے مطابق عوام کو منڈیوں میں معیاری سہولیات بغیر منافع اور نقصان کی بنیاد پر فراہم کی گئیں۔

ادھر کراچی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد قربانی کے جانور فروخت ہوچکے ہیں تاہم شہر میں جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اکثر خریدار گریزاں نظر آئے۔

تاجروں نے شکایت کی ہے کہ اس سال کراچی کے شہریوں نے توقع سے کم جانور خریدے ہیں، اور ان کے بنیادی اخراجات بھی پورے نہیں ہو سکے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ روپے کے جانور کی قیمت 6 لاکھ روپے تک مانگی جا رہی ہے۔ اس سال منڈیوں میں جانور زیادہ اور خریدار کم ہیں۔

Related Posts