ہماراحکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہے، فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمن
کارکنان ملک بھر میں احتجاج کریں اور سڑکوں کو جام کر دیں،مولانا فضل الرحمن

چارسدہ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہماراحکمران عالمی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اور دھاندلی کی پیداوار ہے اس کے خلاف ہمارا اعلان بغاوت ہے، ہم اسے سمندربرد کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چارسدہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اسلاف نے اس ملک کی آزادی کے لیے قربانیاں دیں اورانگریز کے خلاف جدوجہد کی، ہم اسے راستے کے راہی ہیں اور وہی تحریک چلاتے ہوئے عالمی اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کونجات دلائیں گے۔

اپنے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ 22 کروڑعوام کا ملک ہے جسے عالمی اسٹیبلشمنٹ کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے، ہماراحکمران اسی اسٹیبلشمنٹ کا نمائندہ اوردھاندلی کی پیداوار ہے اس کے خلاف ہماراعلان بغاوت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کوتباہی کے دھانے پرلاکھڑاکیا ہے، غریب کاجینا دو بھر ہوچکا ہے، لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پرمجبورہوگئے ہیں، اور دوسری جانب ہم خطے میں تنہائی کاشکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کی کرسی کی کوئی اہمیت نہیں، ہم ان کی حکمرانی کو مسترد کرتے ہیں، پس پشت قوتیں بھی اپنے مستقبل کے لیے ان کی پشت سے ہٹ جائیں، حکمرانوں کو لانے والے معافی مانگیں اوراداروں کومتنازعہ نہ بنایاجائے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہہم ترنوالہ نہیں لوہے کے چنے ہیں، حکومت مخالف تحریک کااعلان ہوچکا ہے، پورے ملک میں جلسے ہوں گے،اور یہ احتجاج حکومت کے خاتمے پررکے گا، حکمران دسمبر نہیں دیکھ پائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم حکمرانوں کو گھر پہنچا کر دم لیں گے۔

Related Posts