ہمارے اگلے 8 سال پاکستان کیلئے بہت بہترین ہوں گے،زلفی بخاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے
سابق معاونِ خصوصی زلفی بخاری چارٹرڈ طیارے کے ذریعے دبئی روانہ ہو گئے

اسلام آباد:وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے برطانوی شہریت ترک کرنے کا کہا تو 2 سیکنڈز سے زیادہ وقت نہیں لگاؤں گا۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہمارے اگلے 8 سال پاکستان کے لیے بڑے بہترین ہوں گے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ 8 سال کے لیے اپوزیشن کوئی نوکری ڈھونڈ لے اور کام کرے، بہت ہو گیا ملک کو لوٹنا، کچھ اب محنت بھی کرلے۔دہری شہریت رکھنے والے مشیروں اور معاونین خصوصی پر تنقید کے حوالے سے زلفی بخاری نے کہا کہ میں پاکستان میں ہوں، نواز شریف لندن بھاگے ہوئے ہیں، میں پاکستان میں ہوں اور ان کے بچے باہر بھاگے ہوئے ہیں،میں پاکستان میں ہوں اور ان کے اقامے نکل رہے ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ خواجہ آصف کو بیرون ملک سے ہر مہینے 20 لاکھ روپے کس بات کے آرہے ہیں، میرا تو پورا کاروبار بیرون ملک ہے، ان کے کس بات کے پیسے آرہے ہیں، ایسا کون سا کام وہ کرتے ہیں جو بتا نہیں سکتے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ ہیں اورساتھ ہی رہیں گے۔ کسی بھی حیثیت میں پاکستان کی خدمت کر سکتے ہیں کریں گے،وہ پاکستان ہمیشہ کیلئے آئے ہیں دہری شہریت کے مسئلے پر سپریم کورٹ نے ان کے حق میں واضح فیصلہ دیا ہے اور اس بارے میں بھی قانون واضح ہے۔

وزیراعظم کا معاون خصوصی بننے کے لیے دوسرے ملک کی شہریت چھوڑنا ضروری نہیں لیکن پھر بھی اگر کبھی وزیراعظم عمران خان نے انہیں اپنی برطانوی شہریت ترک کرنے کا کہا تو وہ 2 سیکنڈز سے زیادہ وقت نہیں لگاؤں گا اور دہری شہریت ترک کردوں گا۔

Related Posts