راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ مجاہد انور خان کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہر لمحہ تیار ہیں، پاک فوج کو کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں قربانیوں پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہوا جس میں مہمان خصوصی پاک فضائیہ کےسربراہ مارشل مجاہد انورخان موجود تھے۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ پاکستان سمیت دوست ممالک سعودی عرب، فلسطین، بحرین اور سری لنکا کے کیڈٹس کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہوئے شامل ہیں۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ تقریب میں ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی ۔ بعد ازاں ایئرچیف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور بہترین کیڈٹس کو ایوارڈزبھی دیئے، انڈر آفیسر قاسم ایوب کو پریزیڈنس گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی گولڈ میڈل سے فلسطین کے انڈر آفیسر البازور کو نوازاگیا۔
اس موقع پر ایئر چیف کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کو دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں قربانیوں پر فخر ہے، مسلح افواج نے قربانیاں دے کر ملک میں امن کو یقینی بنایا، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس قوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں اختیار کریں۔
ایئرچیف نے کہا کہ مسلح افواج ہر اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دے گی، انہوں نے کیڈٹس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ یاد رکھیں آپکو پیشہ ورانہ اور ذاتی طرز عمل کے اعلی ترین معیار کو حاصل کرکے قوم کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔