کراچی کے علاقے کورنگی میں مشہورومعروف چڑیا گھر سے فرار ہونے کے بعد سڑک پر بھاگتا ہوا شتر مرغ عوام نے قابو کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی کورنگی چڑیا گھر کے پنجرے میں قید کیا گیا شتر مرغ پنجرے سے بھاگا اور قریبی سڑک کے رواں ٹریفک میں سرپٹ دوڑنے لگا۔
موٹر سائیکل اور کاروں پر سوار شہری اپنے ساتھ بھاگتے ہوئے شتر مرغ کو حیرت سے دیکھتے رہے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔
ایک موٹر سائیکل سے ٹکرانے پر شتر مرغ کو چوٹ آئی اور 1 شخص زخمی بھی ہوا تاہم کچھ جدوجہد کے بعد عوام الناس شتر مرغ کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تمام چڑیا گھر بند کرکے تمام جانوروں کو آزاد کردیا جائے۔
مہوش حیات نے گزشتہ برس دسمبر کے دوران کہا کہ معاشرتی مسائل اور ظلم و زیادتی کے خلاف ہمیشہ اپنی آواز بلند کرنے والی اداکارہ مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جانوروں کے حق کے حوالے سے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے ملک بھر کے چڑیا گھر بند کرنے کا مطالبہ کردیا