آسکرکا بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو بھرپور خراج تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Oscars pay tribute to late Bollywood actor Irrfan Khan

آسکر اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں گذشتہ برس 53 سال کی عمر میں کینسر کی وجہ سے انتقال کرنیوالے بالی ووڈ اداکار عرفان خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں ہر سال دنیا سے رخصت ہونے والے فنکاروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے اور گذشتہ سال انتقال کرنیوالوں کی ایک طویل فہرست ہے لیکن اس کے باوجود آسکرا نتظامیہ نے عرفان کو بھی دیا رکھا۔

مزید پڑھیں:فلم جوڈس اینڈ دی بلیک مسائیا کیلئے ڈینیئل کلویا کو بہترین اداکار کا آسکر ایوارڈ مل گیا

آسکر ایوارڈ کی تقریب میں جن مرحومین کو خراج تحسین پیش کیا گیا ان میں جو ایان ہولم ، شان کونری میکس وان سیڈو ، کرسٹوفر پلمر ، چیڈوک بوسمین ،بانو عطیہ اور عرفان خان شامل ہیں جبکہ رشی کپور اور سوشانت سنگھ راجپوت کو شامل نہیں کیاگیا۔

بانو عطیہ ہندوستان کی طرف سے پہلا آسکر ایوارڈ حاصل کرنیوالی ڈیزائنرتھیں، انہوں نے 1982 میں بننے والی فلم گاندھی کے لئے بہترین لباس ڈیزائن کرنے پرایوارڈ حاصل کیا تھا جبکہ عرفان خان ایک بین الاقوامی اداکار تھے جو 29 اپریل کو کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد انتقال کر گئے تھے۔

Related Posts