فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کے میوزک لانچ کی شاندار تقریب کا اہتمام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کے میوزک کے لانچ کی شاندار تقریب کا اہتمام
فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کے میوزک کے لانچ کی شاندار تقریب کا اہتمام

کراچی:عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی نئی پاکستانی فلم ”ہوئے تم اجنبی“ کے شاندار میوزک کے لانچ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر انتہائی باصلاحیت ہدایت کار اور اسکرپٹ رائٹ کامران شاہد کے علاوہ سہیل احمد‘ علی خان‘ شمعون عباسی‘ محمود اسلم اور میکال ذوالفقار بھی موجود تھے‘ میڈیا وال پر موجود فوٹوگرافرز اور کیمرہ مین اپنے کیمروں کے ذریعے ان کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے نظر آرہے تھے۔

پروگرام کے ٹائٹل سانگ ”ہوئے تم اجنبی“کی ویڈیو پیش کش سے ہوا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ بانسری کے ماہر اور میوزک کمپوزر باقر عباس کے کمپوز کردہ اس گانے کو علی ظفر جیسے شاندار گلوکار نے اپنی سریلی آواز میں پیش کیا۔

ٹائٹل گانے کی ویڈیو کے بعد 13 منٹ کی جھلکیاں پیش کی گئیں جس میں فلم کے دلچسپ سین کے ساتھ ساتھ دو مزید گانوں کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔

اس رومانوی داستان میں صوفی موسیقی کی ملکہ عابدہ پروین‘ باقر عباس‘ساحر علی بگا‘نجات اور نوید ناشاد جیسے لیجنڈز کی دل کو چھو لینے والی موسیقی کے گیارہ شاہکار پیش کئے گئے ہیں۔ علی ظفر کے علاوہ عابدہ پروین اور عاصم اظہر نے فلم میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

فلم کی جھلکیوں کے بعد ہال‘پھراس کے بعد ریڈ کارپٹ ایریا میں فلم کے نمایاں ستارے اور دیگر عملہ‘میڈیا کی جانب سے کئے گئے سوالوں کے جواب دینے کے لیے مستعد تھا۔

ستاروں سے سجی شدیدمحبت کی یہ رومانوی داستان پاکستان اور بھارت کے درمیان 1971ء کے منفرد اور تاریخی پس منظر میں فلمائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر وائرل دلہن کو سونے میں تولنے کی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

اس فلم میں میکال ذوالفقار کے مقابل سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جب کہ دیگر تجربہ کار ستاروں میں شفقت چیمہ‘ ثمینہ پیرزادہ‘ عائشہ عمر‘ عدنان جیلانی اور شاہد شامل ہیں۔ یہ فلم پاکستان میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی طرف سے تقسیم کی جارہی ہے اور اسے شاہد فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

Related Posts