افغان حکام کا یوٹرن، طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیاگیا
افغان طالبات کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیاگیا

کابل: افغان حکام نے طالبات کیلئے بدھ سے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کا حکم واپس لے لیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بدھ کی صبح اسکول پہنچنے والی طالبات کو واپس گھر جانے کا حکم دیا گیا۔جس کے بعد اسکول میں پڑھائی کے لئے آئی طالبات واپس اپنے گھروں کو روانہ ہوگئیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول تاحکم ثانی بند رکھنے کانوٹس جاری کردیا۔جس کے طالبات میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔

نوٹس میں کہا گیا کہ اسلامی قانون، افغان ثقافت کے مطابق منصوبے کی تیاری تک لڑکیوں کے ہائی اسکول اگلے حکم تک بند رہیں گے۔

خبرایجنسی کا کہنا تھا کہ افغان وزارت تعلیم نے طالبات کیلئے ہائی اسکول کی بندش پر ردعمل سے گریز کیا ہے۔افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے گرلز ہائی اسکولوں کی بندش کی مذمت کی ہے۔

مزید پڑھیں: یوکرین تنازعہ، روس بند گلی میں پھنس گیا، کیمیائی ہتھیار استعمال کریگا۔امریکا

قطر میں موجود امریکی ناظم الامور برائے افغانستان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں گرلز ہائی اسکولوں کی بندش مایوس کن ہے، طالبان کی یقین دہانیوں اور بیانات متصادم ہیں۔

Related Posts