کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔لاپتہ شہری وامق کی بازیابی کے معاملے پر سربراہ جے آئی ٹی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے متعلقہ ایس ایس پی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دے دیا،منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
لاپتہ شہری وامق کی بازیابی کے معاملے پر سربراہ جے آئی ٹی عدالت میں پیش ہوئے، سربراہ جے آئی ٹی نے عدالت کو بتایا شہری 2008 سے گم شدہ ہے 12 جے آئی ٹی سیشن ہوچکے ہیں۔
تین پی ٹی ایف سیشن ہو چکے، کیس کی پروگریس رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے، شہری کی عدم بازیابی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنے سال ہوچکے، کوئی خاص پیش رفت نہیں۔
آئندہ سماعت پر بہتر پروگریس رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ ایس ایس پی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دے دیا جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔