بے نظیر قتل کیس کے پانچوں ملزمان کو عدالت میں پیش کرنیکا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Order to produce five accused in Benazir Bhutto murder case in court

راولپنڈی : ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بے نظیر قتل کیس کے فیصلے میں اپیلوں کی سماعت کے دور ان خصوصی عدالت کے فیصلے میں بری پانچوں ملزمان کو آئندہ تاریخ پر عدالت پیش کرنیکا حکم دیدیا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی اپیلوں کی سماعت جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کی۔سی پی او کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے سی پی او اور آر پی او کو آئندہ تاریخ پر جواب دینے کا حکم دیا ۔

عدالت نے بری پانچ ملزمان کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی کیا ۔اپیلیں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف زرداری نے دائر کی تھیں بعد ازاں سزا یافتہ پولیس افسران کی اپیلوں کی سماعت 19اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سامنے لطیف کھوسہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 27دسمبر کو بینظیر اور انکے ساتھیوں کو قتل کیا گیا۔

کیس کا بڑا ملزم کیسے مفرور ہوا وہ آپ کے سامنے ہے،ریاست کی بے حسی دیکھیں ان کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاسکا۔

انہوں نے کہاکہ 19سال قید والوں کو نوکریوں پر بحال کردیا گیا اور ترقیاں بھی دی گئیں،سی پی او راولپنڈی عدالت کے حکم پر پیش نہیں ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ عدالت نے سی پی او سے وضاحت طلب کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ پرویزمشرف کو بھی طلب کریں وہ بڑا ملزم ہے اسے سزائے موت دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ یہ نظام عدل پر بھی بہت سوال آتا ہے،بھارت کیا کہہ رہا ہے ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پا رٹی کشمیر کے مؤقف پر بھرپور سپورٹ کرتی ہے،اتحاد ہو تے رہتے ہیں ہندوستان ہمارا دشمن ہے باتیں کرتا رہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ قانون سازی کے موقع پر لیڈر آف اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا گیا ،اپوزیشن ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھتی۔

مزید پڑھیں: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت سے ہونے والے قتل اور ہمارا نظامِ انصاف

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پارلیمانی نظام کے تکریم کے لیے ہم مل بیٹھے ہیں ،سیاست کام سیاستدانوں کا ہے افواج پاکستان پوری قوم کی مشرکہ ہے،آرمی کا سیاست سے دور رہنے کا بیان خوش آئند ہے۔ نیئربخاری نے کہاکہ نواز شریف نے اپنا ایک بیان دیا۔

سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ تیرہ سال سے انصاف کے متلاشی ہیں،پرویز مشرف کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی دوسرے ملزمان کو بھی انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جا سکا،ہم سے پاکستان بھر کی عوام سوال کرتی ہے مگر دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

Related Posts