اسلام آباد: پاکستان نے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے 6 اپریل سے افغان بارڈر کو کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر افغان بارڈر کو بند کیا تھا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے بارڈر کو کھولنے کی درخواست کی گئی تھی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 6اپریل کو بارڈر کو کھول دیا جائے گا
پاکستان کی جانب سے افغان حکومت کی خصوصی درخواست اور انسانی ہمدردی پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو واپس جانے دیا جائے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم اور چمن کے مقام پر سرحدی پوائنٹس 6 سے 10 اپریل تک مخصوص اوقات کار میں کھولے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے افغان سرحد بند کررکھی ہے۔