اپوزیشن کوعدالتوں اور قانونی اداروں کے سوالات کا جواب دینا ہوگا، وفاقی وزراء

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن کوعدالتوں اور قانونی اداروں کے سوالات کا جواب دینا ہوگا، شبلی فراز
اپوزیشن کوعدالتوں اور قانونی اداروں کے سوالات کا جواب دینا ہوگا، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن سینٹ کا پلیٹ فارم اپنی سیاہ کاریوں کو چھپانے کیلئے استعمال کر نا چاہتی ہے، قانون کسی کا ماتحت نہیں،سب قانون کے ماتحت ہیں،اپوزیشن کوعدالتوں اور قانونی اداروں کے سوالات کا جواب دینا ہوگا۔

وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بد قسمتی سے ماضی کے حکمرانوں نے اداروں کواپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال کیا اور انہی کے ذریعے ناجائز دولت کو ملک سے باہر لے گئے، ملک اور عوام کو غریب کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں مہنگائی سمیت کئی مسائل ہیں کیونکہ ماضی کے حکمرانوں نے ان مسائل پر توجہ ہی نہیں دی۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سینٹ کا اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ہورہا ہے اور چھ نکاتی ایجنڈا بھی اپوزیشن کا ہے ہمارا کوئی ایجنڈا نہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن کی جانب سے پھر کوشش کی گئی کہ پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم کو اپنی سیاہ کاریوں کو چھپانے کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ میں ہماری تعداد کم ہے مگر ہم اپوزیشن سے سوالات کرینگے اور ان کے جوابات دینے ہونگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے ہمارے سوالات کا جواب ملنا کم ہے مگر امید رکھتے ہیں کہ ہمارے سوالوں کے جوابات ملیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے سوالات تو اپنی جگہ ہیں مگر اپوزیشن کو عدالتوں، قانونی اداروں کے سوالات کاجواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ قانون کسی کا ماتحت نہیں،سب قانون کے ماتحت ہیں،آپ نے جو کام کئے ہیں اس کا عام شہری کی طرح جواب دینا پڑیگا۔

Related Posts