اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر اس لیے آ رہی ہیں تاکہ ان کو نہ پکڑا جائے۔گورنر سندھ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر اس لیے آ رہی ہیں تاکہ ان کو نہ پکڑا جائے۔گورنر سندھ
اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر اس لیے آ رہی ہیں تاکہ ان کو نہ پکڑا جائے۔گورنر سندھ

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں سڑکوں پر اس لیے نکل رہی ہیں کیونکہ جو بدعنوانی کر رہے ہیں، ان کو نہ پکڑا جائے جبکہ سندھ میں تحریک انصاف حکومت میں نہیں ہے۔

 کراچی میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان چاہتے ہیں کہ حکومت سڑک پر آجائے، اس لیے وہ نظام کو پٹڑی سے اتارنے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں جبکہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی دیگر سیاسی جماعتیں ان کے ساتھ احتجاج کرنے سے خوف میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرا عظم پاکستان کا جلسۂ اسکردو: آج گلگت بلتستان اور سیاحت کے اہم اعلانات متوقع

گورنر سندھ نے کہا کہ 27 تاریخ کو حکومت کے خلاف مارچ کا پروگرام بنا کر اپوزیشن جماعتیں کیا کشمیر کے معاملے کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں؟ تحریک انصاف 5 سال تک کہیں نہیں جائے گی اور آپ کو بہت جلد معاملات بہتر ہوتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا مجھے کامیاب ہوتا ہوا نظر نہیں آتا۔ اپوزیشن جماعتوں کا آپس کا اتحاد کہیں دکھائی نہیں دے رہا، اس لیے آزادی مارچ کے نام پر جو تماشا ہو رہا ہے، وہ ناکام ہوگا۔

کراچی صفائی مہم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کچرا اٹھانا یا شہر کی صفائی ستھرائی کے معاملات صوبائی حکومت اور میئر کراچی وسیم اختر کا کام ہے اور یہی پوری دنیا میں ہوتا ہے۔ سندھ کے معاملات دنیا سے الگ نہیں ہیں۔ کچرا اٹھانے کا کام انہی سے لینا چاہئے جن کی ذمہ داری بنتی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ  وفاق کی جانب سے وزیر اعظم کراچی میں جلد پانچ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سندھ حکومت کی صفائی مہم میں ان کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں 5 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ  صحت کارڈ کے معاملے پر سندھ حکومت تعاون نہیں کررہی ہے، وفاق کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت سندھ کے 5 اضلاع میں صحت کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔  پہلے مرحلے میں تھرپارکر میں 3 لاکھ کارڈز کا اجراء کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کراچی میں جلد پانچ منصوبوں کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

Related Posts