ناکام جلسوں کے بعد اپوزیشن اراکین دماغی توازن کھو چکے ہیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحادی ٹولے کا سیاسی مستقبل چند ماہ کا مہمان ہے، جلسے، جلوس،ریلیاں اور اس کے بعد استعفوں والا آخری وار بھی خالی جانے کے بعد پی ڈی ایم والوں کا دماغی توازن کھو گیا ہے۔

جلسوں کی ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کی مسقبل میں بھی حکومت کو دباؤ میں لانے کی ساری کوششیں ناکام ہی ہونگی، استعفی دینے کے لیئے اخلاقی ہمت ہونی چاہیے جبکہ پی ڈ ی ایم والوں کا اخلاقیات سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ یہ چور، ڈاکو اور مفادپرست لوگ ہیں پارلیمنٹ ان کے تحفظ کا کام کرتی ہے اور یہ لوگ ایک عام انسان جیسی زندگی گزارنے کا خیال بھی دل میں نہیں لا سکتے اور اگر اپوزیشن کے لوگ استعفی دے بھی دیتے ہیں تو اس سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

اپنی کرپشن کو بچانے کے لیئے اقتدار کی ہوس کے پیاسے لوگ کبھی بھی استعفی نہیں دیں گے، اپنے آپ کو پی ڈی ایم کا سربراہ کہلوانے والے مولانا فضل الرحمن خود شدید پارٹی اختلافات کا شکار ہیں جس کی وجہ ان کی اپنی پالیسیاں ہیں۔

مولانا فضل الرحمن اور دیگر لٹیروں کے دن بہت کم ہیں اور جلدہی یہ مکمل طورپر بے نقاب ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم بنا کسی سمت والے لوگوں کا اتحاد ہے جن کا نہ تو کوئی رہنما ہے اور نہ ہی کوئی منزل، ذاتی مفادات والے لوگوں کا مقصد اپنی ہی ذات کا فائدہ ہوتا ہے چاہے کہیں سے بھی ملے۔

ایسے لوگ بے ضمیر اور بے حس ہوتے ہیں جو اپنے فائد ے کے لیئے کسی کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کا مقصد ملک کی ترقی اور بہتری ہے اور اپوزیشن چاہتی ہی نہیں کہ پاکستان ترقی کرے اس لیئے وہ کسی نہ کسی طرح حکومت کے کامو ں میں روڑے اٹکاتی رہتی ہے۔

Related Posts