اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر 3 نام تجویز کردیے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام تجویزکیے جن میں ناصر کھوسہ، اخلاق تارڑ اور عرفان قادر کے نام شامل ہیں ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاملے کو غیرضروری التواکا شکارکیا جارہا ہے،چیف الیکشن کمشنرکی تاحال عدم تقرری بد قسمتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر کا خط میں کہنا تھا کہ آئین کے تحت اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے 25 نومبر کو مشاورت کے عمل کا آغاز کیا۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے جلد اتفاق رائے پیدا کیا جائے تاکہ عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کیا جا سکے، مشاورتی عمل کے بعد امیدواروں پرنظرثانی کی ہے، آپ بھی ہمارے تجویزکردہ ناموں پرنظرثانی کریں۔
مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وزیراعظم کا پھرشہبازشریف کو خط ، 3 نام تجویز کردیے