اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اتوار کو اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں غیر ملکی مداخلت کی گئی ہے کیونکہ تحریک عدم اعتماد کا منصوبہ باہر سے ترتیب دیا گیا تھا۔
قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں، ملک کے اعلیٰ ترین سیکیورٹی ادارے نے یہ بھی نوٹ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملک کی اندرونی سیاست میں غیر ملکی مداخلت کی گئی۔.
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر اور امریکی حکام کے درمیان ملاقات سے متعلق مکالمے کے منٹس این ایس سی کے اجلاس میں شیئر کیے گئے۔ ”ڈونلڈ لو موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں،” انہوں نے امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جو اس وقت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے معاون وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باہر سے ملک کی اندرونی سیاست میں مداخلت کا منصوبہ بنایا گیا، جب قومی سلامتی کے اعلیٰ ترین ادارے نے اس کی تصدیق کی تو یہ غیر متعلقہ ہو گیا کہ اسمبلی میں اپوزیشن کی کتنی تعداد ہے۔
مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کی کارروائی کو عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا، اعتزاز احسن