متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو
متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن نے حکومت کو شکست دی ہے، ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے۔ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ملک کا معاشی بحران ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کی وجہ سے تاریخی مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا سامنا کرتے ہوئے عوام مشکل میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر فورم پر ہمیشہ پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کے نتیجے میں مہنگائی کے طوفان سمیت معاشی بحران کے مسئلے کو اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ متحدہ اپوزیشن نے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دینا ایک اچھا اشاریہ ہے کہ مستقبل میں ہم حکومت کو شکست دیتے رہیں گے۔

Related Posts