اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کو بچوں کا کھیل سمجھتی ہے، شیخ رشید

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کو بچوں کا کھیل سمجھتی ہے، شیخ رشید
اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کو بچوں کا کھیل سمجھتی ہے، شیخ رشید

لاہور: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان ہفتہ کو لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے میں ناکام رہے گی۔

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اور ترجمان پنجاب حکومت حسن خاور، وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

شیخ رشید کا اجلاس میں کہنا تھا کہ کم نظر اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کو بچوں کا کھیل سمجھا ہے۔ یہ مسترد شدہ لوگ صرف اپنی خواہش کی تسکین کے لیے تحریک عدم اعتماد کی بات کر رہے ہیں۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اپوزیشن کی ’افراتفری اور انتشار‘ کی سیاست کی شدید مذمت کی اور منفی ہتھکنڈوں سے ’آخری سانس تک‘ نمٹنے کا اعادہ کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ”منفی سیاست” میں ملوث اپوزیشن جماعتوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت مضبوط ہے اور وزیراعظم عمران کی قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ اپوزیشن صرف اقتدار کی راہداریوں میں آنے کے لیے ملک کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تحریک عدم اعتماد شکست خوردہ اپوزیشن کا ایک اور مردہ گھوڑا ہے۔ جو لوگ تحریک عدم اعتماد لانے میں دلچسپی اور شوق رکھتے ہیں وہ ضرور کریں لیکن حکومت اس کھوکھلے دعوے سے ڈرنے والی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پوری طرح معلوم ہے کہ حکومت کے پاس اپوزیشن کی عدم اعتماد کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے قومی اسمبلی میں مطلوبہ ووٹ ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار گرلز کے لیے وزیر داخلہ کو 100 ملین روپے کے فنڈز کا اجراء کا لیٹر بھی دیا۔

دونوں حکام نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔

مزید پڑھیں: چین ہو روس یا امریکا،پاکستان سب سے بہتر تعلقات چاہتا ہے، اسد عمر

اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت اور مرکز کے درمیان جامع ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا۔

Related Posts