اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے کرمنالوجی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے اورانہوں نے کہا کہ جیل کا زیادہ عرصہ اسپتالوں میں گزارا ہے،جیل میں کم وقت گزارا ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ لانگ مارچ کے بجائے پی ڈی ایم والے یہ لونگ مارچ کریں گے، وزارت کے ماتحت تمام محکموں کا دورہ کررہا ہوں۔ پولیس، نادرا، آئی سی ٹی کے مشترکہ تین سروس اسٹیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے گاڑیوں کی رجسٹریشن 24 گھنٹوں میں مکمل ہوگی جب کہ ای اسٹمپنگ شروع کرنے کی ہدایت سمیت آئی سی ٹی کی تنظیم نوکی ہدایت کی ہے اور8 محکمے ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہہم نے فوڈ بازارکھولنے کا فیصلہ کیا ہے، پورے اسلام آباد کا پٹوارخانہ ایک ماہ میں ختم کردیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ انڈر19 وزیراعظم کے نعرے مراد علی شاہ نے لگوائے ہیں، سینٹ کے الیکشن پریہ حصہ لیں گے، اچھی بات ہے یہ سنیٹ کے الیکشن میں حصہ اوراستعفیٰ پردوبارہ غورکریں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت کم ہوتا دیکھ رہا ہوں، حالات وہ نہیں جو دکھائی دے رہے ہیں، استعفوں کا معاملہ 31 دسمبرسے 31 جنوری تک چلا گیا ہے، پی ڈی ایم کی گیڈر بھپکیوں سے عمران خان 31 جنوری تو کیا 31 مارچ کو بھی استعفیٰ نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گیٹ نمبر 4کی پیداوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے اپوزیشن سینیٹ کے الیکشن اور ضمنی انتخابات دونوں میں حصہ لے گی، اپوزیشن میں استعفوں پر اختلاف اور لانگ مارچ پراتفاق ہے، استعفے دینے کی بجائے اپوزیشن لانگ مارچ کرے گی، انہوں نے جب آنا ہے آئیں، اپوزیشن نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔