مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اسد عمر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اسد عمر
مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرآئینی ہے غیر متوقع نہیں، انشاء اللہ یہ فیصلہ بھی رد ہو جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، مخالفین عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اعظم سواتی کے کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ بغاوت پراکسانے کی دفعات کے تحت کیس میں مزید انکوائری کی ضرورت ہے۔

ٹرائل میں شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد ثابت ہوگا کہ پٹیشنر کا ٹوئٹ کرنے کا مقصد اور ارادہ کیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کی عمر 74سال ہے اور کوئی سابقہ مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان اور نواز شریف کی نااہلی میں زمین آسمان کا فرق ہے، شیخ رشید

جس کی وجہ سے اعظم سواتی کی 10 لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت منظورکی جاتی ہے، اعظم سواتی اپنا اصل پاسپورٹ تاحکم ثانی عدالت میں جمع کرائیں۔

Related Posts