اسلام آباد:مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے عوامی شکایات پر گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران دکانداروں کو 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
تھانہ ترنول کی حدود میں گراں فروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کے دوران دکانداروں کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی جانب سے کہاگیا کہ رمضان المبارک کے دوران کسی کو ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے کہا کہ تمام دکاندار گوشت، دودھ، پھل اور سبزی کی سرکاری نرخ پر فروخت کو یقینی بنائیں اور سرکاری ریٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کی صورت پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں: ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 0.68فیصد کمی کے بعد16.44فیصد ریکارڈ