خیبر کے علاقے تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش

خیبر: تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خفیہ معلومات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب خیبر کے علاقے تیراہ میں آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں کفایت عرف طور بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تاندلیانوالہ، پولیس وین اور ڈمپر میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تیرہ میں کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی، مارے گئے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مختلف قسم کی دہشت گردی کی کاروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ باقی ماندہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمہ کا آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔