کراچی یونیورسٹی کے اطراف میں منشیات فروشوں کابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،60کلوچرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی یونیورسٹی کے اطراف میں منشیات فروشوں کابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،60کلوچرس برآمد
کراچی یونیورسٹی کے اطراف میں منشیات فروشوں کابڑا نیٹ ورک پکڑا گیا،60کلوچرس برآمد

کراچی: تھانہ مبینہ ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی یونیورسٹی کے اطراف سے ڈیرھ من سے زائد اعلیٰ درجے کی چرس برآمد کرلی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق منشیات کا بڑا حصہ ضلع ایسٹ میں قائم تعلیمی اداروں میں بھیجا جانا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق پولیس معمول کی چیکنگ پر مامور تھی کہ اس دوران سپارکو روڈ پر ایک کلٹس کار کو روکا گیا۔ گاڑی کو روکتے ہی ڈرائیور والی سیٹ پر بیٹھا ہوا ملزم اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ 

ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا تھا کہ گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانوں سے تقریباً 60 کلو گرام اعلیٰ درجے کی چرس اور افیون برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت خالق ولد حیدر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے فرار ہونےوالے ساتھی کا نام منیر ہے۔ 

شاہد تاج کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم اور اس کا ساتھی کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کو منشیات فروخت اور سپلائی کرتے تھے۔ پکڑا جانا والا ملزم مختلف یونیورسٹیز کے طلبہ سے بھی رابطے میں تھا۔ 

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ کرکےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزمان کے سابقہ ریکارڈ کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ 

یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والا گروہ گرفتار،عوام نے مار مار کر درگت بنا دی

Related Posts