پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد حج آپریشن بحال ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hajj 2026: Registration begins for intending pilgrims
FILE PHOTO

پاک بھارت کشیدگی سے متاثر ہونے والا حج فلائٹس آپریشن اتوار کو پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی ختم ہونے کے بعد اب تمام حج پروازیں اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے باعث 10 حج پروازیں منسوخ کی گئیں۔ لاہور سے تین، اسلام آباد سے دو اور کراچی اور ملتان سے ایک ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پروازوں کی معطلی سے مجموعی طور پر 2290 عازمین حج متاثر ہوئے جن میں سے 113,000 عازمین خصوصی پروازوں کے ذریعے پہلے ہی سعودی عرب روانہ ہو چکے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس وقت 19 ہزار 669 پاکستانی عازمین حج فریضہ ادا کرنے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان نے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو متعلقہ حاجی کیمپوں سے رابطے میں رکھیں۔

گزشتہ روز پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے تقریباً 1277 عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے اور بقیہ حاجی لاہور، کراچی اور ملتان سے خصوصی پروازوں کے ذریعے روانہ ہوں گے۔

Related Posts