سکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں آپریشن، 12 ٹی ٹی پی دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسز نے انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران ٹانک کی طرف دہشت گردی کیلئے جانے والے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جن کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاک فوج کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دہشت گرد ہلاک

دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز اور پولیس محفوظ  رہی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد دسمبر 2022 میں 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے سکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گرد کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھتے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے گزشتہ ماہ جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ میر علی میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

Related Posts