ن لیگی اراکینِ اسمبلی کے خلاف بڑی کارروائی، کھوکھر پیلس کی چاردیواری گرا دی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگی اراکینِ اسمبلی کے خلاف بڑی کارروائی، کھوکھر پیلس کی چاردیواری گرا دی گئی
ن لیگی اراکینِ اسمبلی کے خلاف بڑی کارروائی، کھوکھر پیلس کی چاردیواری گرا دی گئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکینِ اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور ملک سیف الملوک کھوکھر کے خلاف بڑی کارروائی شروع ہو گئی، دونوں سیاسی رہنماؤں کی رہائشگاہ کھوکھر پیلس کی چار دیواری گرا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکنِ قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر اور رکنِ صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر کی رہائش کھوکھر پیلس جوہر ٹاؤن میں واقع ہے جہاں ایل ڈی اے اور انتظامی محکموں نے بڑی کارروائی شروع کردی ہے۔

مقامی پولیس اور انتطامی اداروں کے اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہے۔ آپریشن کے دوران کھوکھر پیلس کی چار دیواری گرا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جس وقت آپریشن شروع کیا گیا، رہائش گاہ کھوکھر پیلس پر کوئی اہم اور ذمہ دار شخصیت موجود نہیں تھی۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس موقعے پر 1000 پولیس ملازمین موجود ہیں جن میں سپاہیوں سے لے کر ڈی آئی جی تک ہر افسر شامل ہے، ایل ڈی اے اور ٹی ایم اے اینٹی کرپشن کے اعلیٰ افسران اور دیگر اداروں کے ملازمین بھی موقعے پر موجود ہیں۔ 

بعد ازاں ن لیگی رکنِ اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ میرے اور میرے بھائیوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے، جب سے ن لیگ کی حکومت گئی، نالائقوں کی حکومت آگئی ہے۔ ہم نے چیف جسٹس کے سامنے ایک ایک سوال کا جواب دیا۔ ہم نے تمام اداروں کو بھی جوابات دئیے۔ ہمارا رقبہ چیک کیا گیا اور ڈی سی نے چیف جسٹس کے سامنے اقرار کیا کہ یہ تمام زمین ہماری ہے۔

ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ڈی سی نے بتایا کہ صرف 2 مرلے کا مسئلہ ہے۔ میں اسے سیاسی رنگ نہیں دے رہا۔ ہم نے 2 نقشے ٹاؤن سے اور 4 ایل ڈی اے سے منظور کرائے ہیں۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر عمران خان کا گھر منظور ہوسکتا ہے تو کھوکھر پیلس کیوں نہیں؟

سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ نقشے منظور شدہ ہیں، اس کے باوجود ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ سب مینارِ پاکستان کے جلسے کی وجہ سے ہورہا ہے۔ اینٹی کرپشن نے ہماری ملکیت تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ ہر روز مشینری اور کرینیں لے کر آجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ قبضہ مافیا کا نام دے کر ہمارے خلاف انتقامی کارروائی کر رہے ہیں۔ شہری انتظامیہ قانون ہاتھ میں لے گی مگر ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ اگر عدالتوں کو نہیں ماننا تو بند کردیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے، ڈی جی اینٹی کرپشن اور ڈی سی لاہور کو وارننگ دیتا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پولیس کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا سہولت کار گرفتار،اسلحہ برآمد

Related Posts