مزدوروں کے تحفظ کیلئے صنعتیں مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مزدوروں کے تحفظ کیلئے صنعتیں مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار
مزدوروں کے تحفظ کیلئے صنعتیں مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم مزدوروں کے تحفظ کیلئے صنعتوں کو مرحلہ وار کھولتے جا رہے ہیں تاکہ مزدور معاشی حالات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہوسکیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے آج دنیا بھر کے مزدور بے روزگاری اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں کیونکہ صنعتیں بند پڑی ہیں اور معیشت تباہ حال ہے۔

عالمی لیبر ڈے کے  پیغام میں وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم نہ صرف مزدوروں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز کےساتھ مرحلہ وار انڈسٹری کھول رہےہیں بلکہ احساس اور “انصاف امداد پروگرام” کےذریعےکیش بھی منتقل کر رہےہیں۔ 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ امید ہے کہ ہم جلد اس وبا کو کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوں گے تاکہ ہمارا مزدور طبقہ مزید معاشی بدحالی کا شکار نہ ہو جائے۔

Related Posts