سینیٹ الیکشن اوپن کریں یا خفیہ، بکنے والے بک جاتے ہیں، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed ahmed talk to media in rawalpindi

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن اوپن کریں یا خفیہ،بکنے والے بک جاتے ہیں، اسلام آباد بدمعاشوں کا شہر نہیں اس لئے 33 میں 30 ناکے ختم کردیئے جب کہ باقی 3 بھی جلد ختم کردیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ چوہدری نثار اپنے ساتھ جیمر والی گاڑی رکھتے تھے لیکن آج وزیر داخلہ بغیر جیمر کی گاڑی میں سفر کرتا ہے،اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں جدید پولیس نظر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانوں میں 3 سال سے زائد ملازمت کرنے والوں کو واپس بلا رہے ہیں، جنہوں نے غیر ملکی شہریت لی انہیں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی بات کی تھی لیکن اب موسم بدل گیاہے اس لئے وہ بات واپس لیتا ہوں، پی ڈی ایم بھی اپنے معاملات پر سوچے، دھرنا بہت مشکل کام ہے۔

ہمیں 126 دن کے دھرنے کا تجربہ ہے، قانون کے دائرے میں لانگ مارچ آئے تو کوئی مسئلہ نہیں، آصف زرداری اوربلاول میری بات سمجھتے ہیں، اپوزیشن کو بالآخر پیپلز پارٹی کی بات ہی ماننی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن ہورہے ہیں، سینیٹ کے انتخابات کو میڈیا نے اہمیت دی ہے، سینیٹ الیکشن اوپن کریں یا خفیہ کریں بکنے والا بک جاتا ہے، بکنے والوں کی لالچ انہیں برباد کردیتی ہے، کسی کا ایک ووٹ کم ہوگیا تو قیامت نہیں آجائے گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاک افواج ملک کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں، جو لوگ فوج کو گالیاں دیتے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، 4 جماعتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، وہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں جو پاکستان بنانے کے بھی خلاف تھے۔

Related Posts